Advertisement

پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اعظم سواتی

 وزیرریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہےکہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، 27 اکتوبر وہ سیاہ دن ہے جب 1947 میں بھارتی قابض افواج کشمیر کے اندر داخل کر دی گئیں۔

اعظم خان سواتی نے کہاکہ ہم ہر سال اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

وزیرریلوے نے کہاکہ بھارت اور مودی سرکار پر ہندوتوا اور آرایس ایس کی سوچ غالب آئی ہوئی ہے، خاص طور پر بھارت کی طرف سے 5 اگست 2019 کے اقدامات کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے سچے وکیل اور دلیر سفیر ہونے کا ثبوت دیا ،عمران خان نےکشمیریوں کے خلاف ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو پوری دنیا میں اجاگر کیا، دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کی بات کی۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ مغربی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ہمارا یہ دوٹوک ، واضح اور بھرپور مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے۔

اعظم خان سواتی نے مزید کہاکہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی خودارادیت کا حق دیا جائے، پاکستان کشمیری عوام کی پرامن سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version