Advertisement

حکومت نے عوام پر بجلی گرا دی

بجلی

مہنگائی کی ستائی عوام پر حکومت کی جانب سے بجلی بم گرا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی۔

 ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔

دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات ایک مرتبہ پھر مہنگی کرنے کی بھی تیاریاں جاری ہیں۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں دس روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کی سفارش کر دی ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

پٹرول کی قیمت میں 6 روپے اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات 10 روپے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش  کردی ہے۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق  پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے بعد ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  پٹرول کی قیمت کے حوالے سے وزیراعظم کا بڑا بیان سامنے آیا تھا ۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم نے نئے جی ڈی آئی ایس آئی سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی تھی ۔

اجلاس کے دوران مہنگائی کے حوالے سے  عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا، مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں چیزوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ ترقیاتی منصوبے ایم این ایز کی مشاورت سے شروع کریں گے، صحت کارڈ اور احساس راشن کارڈ بھی ارکان اسمبلی کی مشاورت سے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امیر البحر نے کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی
دیگر عرب ممالک بھی پاک سعودیہ معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version