Advertisement

ہم سیاست کی طرح اپوزیشن کو میچ میں بھی ہرائیں گے ، فیاض الحسن چوہان

حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہم سیاست کی طرح اپوزیشن کو میچ میں بھی ہرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے سیدعلی حیدر گیلانی کے ہمراہ حکومت اپوزیشن کرکٹ میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب مل کر پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کےلیے اپنی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے سے ہم بتانا چاہتے ہیں کہ غریب ہو یا امیر ، جوان ہو یا بوڑھا ، پارلیمنٹرین ہوں یا عام آدمی کھیلوں اور خصوصاً کرکٹ کے حوالے سے پرجوش ہیں ، اگر کوئی ملک یا ٹیم سمجھتے ہیں کہ ان کے کرکٹ نہ کھیلنے سے پاکستان کا امیج خراب ہو گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ٹرافیاں ، کٹیں اور ٹوپیاں تیار ہیں اور میدان سجنا شروع ہو چکا ہے ، ہم کچھ اسپورٹس اور شوبز  کی شخصیات کو بھی یہاں بلا رہے ہیں ، تمام ممبران اسمبلی خواہ وہ ن لیگ کے ہوں ، پی پی یا کسی بھی جماعت کے اپنے اہل خانہ سمیت یہاں آئیں۔

حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم سیاست کی طرح اپوزیشن کو میچ میں بھی ہرائیں گے ، حالانکہ یہ ہم سے اچھے کھلاڑی ہیں اور روز کھیلتے ہیں مگر پھر بھی ہم ان کو ہرائیں گے ، ٹورنامنٹ کا افتتاح اسپیکر پنجاب اسمبلی جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version