Advertisement

حکومت پناہ گاہوں کےاسٹاف کوعالمی معیارکی تربیت فراہم کر رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پناہ گاہوں کے اسٹاف کو عالمی معیارکی تربیت فراہم کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی جس میں ‏وزیراعظم کو نئی ماڈل پناہ گاہوں پرپیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ملاقات میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پناہ گاہوں کیلئے مرکزی ایڈوائزری بورڈ کی تشکیل مکمل کرلی گئی ہے ہرپناہ گاہ کیلئے ‏‏4 رکنی انتظامی بورڈ بھی جلد تشکیل دےدیا جائے گا ہرپناہ گاہ کیلئےڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کا اجرابھی کر دیا ‏جائے گا۔

بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ 4 پناہ گاہوں کیلئےعمارتوں کی تعمیرکےسلسلے میں زمین کی نشاندہی کر لی گئی ہے ‏پناہ گاہوں کی تعمیرکاکام ایک سال کی مدت میں مکمل کیا جائےگا۔ ملاقات میں ایم ڈی بیت المال ملک ‏ظہیرعباس کھوکھر بھی شریک تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پناہ گاہوں میں مقیم لوگوں کی سہولیات کاخاص خیال رکھاجائے حکومت ماڈل ‏پناہ گاہوں کی تعمیرسےمثال قائم کررہی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم   عمران خان نے کہا کہ حکومت پناہ گاہوں کےاسٹاف کوعالمی معیارکی تربیت فراہم کر رہی ہے، ون ونڈو سینٹر سے ‏مستحق افراد کو سہولیات تک آسان رسائی ممکن ہو سکے گی۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے بھی ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر گفتگو کی تھی جبکہ افغانستان میں امن کے حوالے سے بھی تبادکہ خیال کیا گیا تھا۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے سیاسی اسٹرکچر اہم ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان اور استحکام کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ افغانستان سی انسانی المیے سے بچنے کے لیے بھی عالمی برادری کردار ادا کرے۔

عمران خان نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ڈنمارک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور متبادل انرجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ عالمی برادری کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version