Advertisement

ممتاز شاعر اجمل نیازی اپنے قلم کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کرتے رہے، وزیر ریلوے

اعظم خان سواتی

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ممتاز شاعر اجمل نیازی اپنے قلم کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے ممتاز شاعر، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے نہ صرف شعبہ تعلیم میں خدمات انجام دیں بلکہ وہ صحافت جیسے عظیم شعبے سے بھی وابستہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اجمل نیازی مرحوم نے اردو اور پنجابی شاعری کے ساتھ ساتھ 45 سال ادب کی خدمت میں گزارے ، ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال سے شعبہ صحافت، شعبہ تعلیم اور ادب کے میدان میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوگا۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ اجمل نیازی اپنے قلم کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کرتے رہے ، شعبہ صحافت میں اجمل نیازی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، اجمل نیازی صحافت کے علمبردار ہونے کے ساتھ ساتھ بلند پایا شاعر بھی تھے۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ اجمل نیازی اپنے کالم کے ذریعے سماجی مسائل اجاگر کرتے رہے ، اللہ تعالیٰ اجمل نیازی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور اہلخانہ کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ممتاز شاعر ، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی 75 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version