Advertisement

کسان کی خوشحالی سے ملک خوشحال ہوتا ہے، وزیراعظم

 وزیراعظم کا کہنا ہےکہ کسان کی خوشحالی سے ملک خوشحال ہو تا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان نے کسان پورٹل کا افتتاح کر دیا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ  کسان کی خوشحالی سے ملک خوشحال ہو تا ہے، ہمارے ملک میں چھوٹے کسان کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کر نا پڑ تا ہے، اس لیے ہم نے اسے اوپر اٹھانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ غریب انسان انصاف چاہتا ہے، طاقتور ہمیشہ قانون کے اوپر رہنا چاہتا ہے، ہم نے سوچا تھا کہ جب ہماری حکومت آئے گی تو کسان کو اس کی پیداوار کی زیادہ قیمت دلوانی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  کسان پورٹل کا مقصد انہیں آواز دینا ہے کہ جن کی کوئی آواز نہیں تھی، اس پورٹل کے ذریعے ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ اس پر ظلم نہ ہو۔

 وزیراعظم نے کہا کہ محنت کش طبقے کی مدد سے اللہ خوش ہوتا ہے، چھوٹا کسان خوشحال ہوگا تو پیسہ بیرون ملک نہیں لے جائے گا، وہ لندن میں فلیٹ نہیں لے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جو ملک زرعی تحقیق پر پیسہ خرچ کرتے ہیں ان کی پیداوار زیادہ ہوتی ہے، کبھی فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کا طوطی بولتا تھا۔ کبھی پانی کو اسٹور کرنے کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ملک میں 50 سال بعد بڑے ڈیمز تعمیر ہورہے ہیں، ڈیمز بننے سے سیلاب کی تباہی بھی روک سکتے ہیں۔

 وزیراعظم نے کہاکہ چھوٹے کسان کی مدد کرنا میرا وژن ہے، کسان کو فصل کی پوری قیمت وصول کرانا میرا عزم تھا، کسان کارڈ سے چھوٹے کسان کی براہ راست مدد ہوگی، کسانوں کو گنے کی قیمت کم ملتی تھی، شوگر ملز والے کسانوں کو انتظار کرواتے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب ہم نے پوری کوشش یہ کرنی ہے کہ باہر سے جو چیزیں منگوائی جاتی ہیں اس کے بجائے مقامی سطح پر ان کی پیداوار کرنی ہے، کسانوں کی ٹریننگ کرنی ہے۔ اب ہم نے اپنا دماغ استعمال کرنا ہے، ہم اسی طرح چلتے آرہے تھے جیسے موئن جو دڑو میں ہوتا آرہا ہے لیکن اب ہمیں نئی ٹیکنالوجی لے کر آنی ہے، جس طرح ہماری آبادی بڑھ رہی ہے اسی طرح پیداوار بڑھانی ہے۔

واضح رہےکہ اس سے پہلے پاکستان سیٹیزن پورٹل میں کسانوں کے مسائل کے ازالے کے لیے کوئی مخصوص کٹیگری موجود نہیں تھی، جس کی وجہ سے کسانوں کے مسائل متعلقہ اداروں تک داد رسائی کے لیے نہیں پہنچ پا رہے تھے۔

وزیر اعظم عمران خان کے زرعی ترقی کے لیے متعین اہداف کے مطابق کسانوں کی امداد اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ممکن بنانے کے لیے کسان پورٹل اہم کردار ادا کرے گا۔

ذرائع کے مطابق کسان پورٹل کے تحت وفاق اور صوبائی سطح پر متعلقہ اداروں میں کل 123 ڈیش بورڈ قائم کر دیے گئے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version