Advertisement

ہمارا مؤقف ہے یہ حکومت ہی نااہل ہے، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی کا پہلے دن سے موقف ہے کہ یہ حکومت ہی نا اہل ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے یہ حکومت ہی نااہل ہے۔

ذرائع کے مطابق صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ  ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سے متعلق کیا کہیں گے؟

سابق صدر نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے وقت بھی 5 مسودے بنےتھے، علم نہیں فیصلہ تبدیل ہوگا یا برقرار رہے گا، اللہ خیر کرے گا۔

صحافی نے سوال کیاکہ عمران خان یہ صورتحال سنبھال سکیں گے؟

Advertisement

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے جواب دیا کہ عمران خان نےاپنے سیاستدان ہی مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں۔

صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ اگلی باری کس کی دیکھ رہے ہیں؟

انہوں نے جواب دیا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

صحافی نے ایک اور سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ احتساب کا عمل کب تک چلتا رہے گا؟

سابق صدرآصف علی زرداری نے جواب دیاکہ جب تک معیشت مزید نیچے نہ آجائے یہ سلسلہ جاری رہےگا۔

واضح رہےکہ مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں آصف علی زرداری احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے۔ سابق صدر نے بریت کی درخواست آج دائر کی۔

آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہم نے بریت کی درخواست دائر کی ہے ، پہلے اس پر فیصلہ کیا جائے۔ کیس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا اگر عدالت حکم کرتی ہے تو ہم جواب جمع کروا دیں گے۔

جج اصغر علی نے کہا کہ پہلے یہ دلائل دیں کہ درخواست قابل سماعت ہے بھی یا نہیں۔ عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو جلد سنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version