Advertisement

ضلعی انتظامیہ لاہور عشرہ رحمتہ للعالمین کو عقیدت و احترام سے منا رہی ہے، ڈی سی لاہور

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور عشرہ رحمتہ للعالمین کو بھرپور عقیدت و احترام سے منا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ شان رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھرپور انداز میں منا رہی ہے، اسکولوں و کالجز میں حسن قرآت اور پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شایان شان نعت خوانی اور تقریری مقابلہ جات ہو رہے ہیں۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ سینٹرل ماڈل اسکول ریٹی گن میں شان رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں طلباء حسن قرآت و نعت خوانی اور تقریری مقابلہ جات میں حصہ لے رہے ہیں، آج تحصیل کی سطح پر یہ مقابلہ جات ہو رہے ہیں اور کل ضلعی سطح پر مقابلہ جات ہوں گے۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ تحصیل کی سطح پر حسن قرآت، نعت خوانی اور تقریر میں آج کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کل ضلعی سطح پر تقریب میں حصہ لیں گے، ضلعی انتظامیہ لاہور عشرہ رحمتہ للعالمین کو بھرپور عقیدت و احترام سے منا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version