Advertisement

فخر پاکستان عمر شریف ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ، گورنرسندھ

،عمران اسماعیل

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ فخر پاکستان عمر شریف ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈری اداکار عمر شریف کے انتقال پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی غمگین اور دکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت ، درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمر شریف نے ساری زندگی لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیریں ، بیرون ملک بھی عمر شریف نے اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔

Advertisement

عمرشریف کو طبیعت خرابی کے باعث جرمنی منتقل کیا گیا تھا ، عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا  گیا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔

فخر پاکستان عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے ہی تگ و دو کی تھی، عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔

عمر شریف19 اپریل1955 کو پیدا ہوئے ،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974 میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا ، عمرشریف کو بہترین اداکار اورڈائریکٹر کا ایوارڈ1992میں دیا گیا تھا،عمرشریف کوبہترین کارکردگی پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version