پنڈورا لیکس، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا

پنڈورا پیپرز پر وزیراعظم عمران خان نے کل اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کل ہوگا، اجلاس کے دوران پینڈورا لیکس میں شامل حکومتی شخصیات کے ناموں پر گفتگو ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم معاملے پر مزید تحقیقات کے حوالے سے ہدایات دیں گے جبکہ آف شور کمپنیاں رکھنے والوں سے جواب طلب کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پنڈورا پیپرز نے اشرافیہ کی ناجائز دولت کو بے نقاب کیا ہے۔
My over-two decades struggle has been premised on the belief that countries are not poor but corruption causes poverty because money is diverted from being invested in our people. Also, this resource-theft causes devaluation, leading to thousands of poverty-related deaths.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 3, 2021
اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ناجائزہ دولت، ٹیکس، چوری اور بدعنوانی کے ذریعے جمع کی جاتی ہے، حکومت پنڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کرے گی۔
عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے 7 ٹریلین ڈالر کی غیرقانونی اثاثوں کی نشاندہی کی تھی، عالمی برادری اس سنگین ناانصافی کو موسمیاتی تبدیلی کے بحران کی طرح سمجھے۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ، ترقی پذیر دنیا کی اشرافیہ ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح دولت لوٹ رہی ہے، بدقسمتی سے امیر ریاستیں بڑے پیمانے کی اس لوٹ مار کو روکنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں، جو قصور وار ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
My govt will investigate all our citizens mentioned in the Pandora Papers & if any wrongdoing is established we will take appropriate action. I call on the international community to treat this grave injustice as similar to the climate change crisis.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 3, 2021
واضح رہے اس سے قبل انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) نے صحافتی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل پنڈورا پیپرز بریک کردیا۔
پانامہ پیپرز کے بعد نئے مالیاتی اسکینڈل ‘پنڈورا پیپرز’ کی ہوشربا تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جس کےمطابق 700سے زائد پاکستانی بے نقاب ہوگئے ہیں جبکہ پنڈورا پیپرز میں مجموعی طور پر 200 سے زائد ممالک کی 29 ہزار سے زائد آف شور کمپنیوں کی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
پنڈورا پیپرز میں وزیر خزانہ شوکت ترین ،مونس الہیٰ ،علیم خان اور فیصل واوڈا کی آف شور کمپنیاں سامنے آئیں جبکہ تحقیقات میں پنجاب کے سابق وزیر عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنی، خسرو بختیار کے بھائی عمر بختیارعارف نقوی کی آف شورکمپنی اور پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن کی آف شور کمپنی بھی سامنے آئی۔
تحقیقات میں مسلم لیگ ن کے رہنماء اسحاق ڈار کے بیٹے کی آف شور کمپنی بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے جبکہ بینکاروں، کاروباری شخصیات کی آف شورکمپنیاں بھی سامنے آئیں ہیں۔
آئی سی آئی جے کے مطابق اس اسکینڈل نے دنیا بھر کی اشرافیہ کی چھپی ہوئی دولت کو بے نقاب کیا ہے۔ پنڈورا پیپرز کے نام سے پروجیکٹ میں 117 ممالک کی اہم شخصیات کی مالی تفصیلات شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

