Advertisement

جام کمال کے کسی بھی حکم کی پاسداری کرنا غیر آئینی ہے، اپوزیشن لیڈر سکندر ایڈوکیٹ

اپوزیشن لیڈر سکندر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے کسی بھی حکم کی پاسداری کرنا غیر آئینی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کی پریس کانفرنس ہوئی جس میں اپوزیشن لیڈر سکندر ایڈوکیٹ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں میں بلوچستان میں غیر جمہوری اور غیر قانونی اقدامات اپوزیشن کے خلاف کیے گئے، بجٹ اجلاس کے دوران ہمارے ساتھیوں پر بکتر بند گاڑی چڑھائی گئی، اپوزیشن اراکین کئی دنوں تک تھانے میں رہے، : ہم نے ظلم کے خلاف لڑنے کاعزم کر رکھا ہے۔

سکندر ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی، ہماری تحریک عدم کا گورنر ہاؤس سے جواب نہیں آیا،: وزیر اعلیٰ جام کمال کے ساتھ اکثریت نہیں اب وہ وزیر اعلیٰ کہلانے کے حقدار نہیں رہے، جام کمال کے کسی بھی حکم کی پاسداری کرنا غیر آئینی ہے۔

اپوزیشن لیڈر سکندر ایڈوکیٹ نے کہا کہ گورنر کل اسمبلی کا اجلاس بلائیں اور جام کمال اعتماد کا ووٹ لیں، پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے کہ وہ اکثریت کا ساتھ دیں گے، 65 کے ایوان میں سے صرف 8 اراکین جام کمال کے ساتھ ہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں ملک نصیر شاہوانی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جام کمال خود اعتراف کر چکے ہیں کہ ان کے ساتھ 24 اراکین ہیں، حکومت برقرار رکھنے کے لیے جام کمال کو 33 اراکین کی حمایت درکار ہے، 14  ستمبر سے آج تک صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔

Advertisement

ثناء بلوچ نے بھی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک اعتماد کی اب ضرورت نہیں، وزیر اعلیٰ اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کے پاس اکثریت نہیں، آئین کی پاسداری کرتے ہوئے گورنر اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version