Advertisement

احتساب عدالت میں یوسف رضا گیلانی کی طلبی

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے نوٹس جاری کئے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کو 10 نومبر کو احتساب عدالت کے روبرو پیش ہو نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یو سف رضا گیلانی پر یونیورسل سروسز فنڈز کی کروڑوں کی اشتہاری مہم من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ نیب نے ملزمان کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کا ریفرنس بھی دائر کر رکھا ہے۔

دوسری جانب پی پی رہنما خورشید شاہ کی جیل سے رہائی ایک دن تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

 سپریم کورٹ سے جاری آرڈر کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے رہائی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے بیٹے زیرک خورشید شاہ نے وکلاء کے ساتھ ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے ہیں۔

 اس حوالے سے خورشید شاہ کے بیٹے زیرک شاہ کا کہنا ہےکہ احتساب عدالت سکھر میں مچلکے جمع ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے آرڈر کی تصدیق ہونی ہے۔

زیرک شاہ نے بتایاکہ آج جمعے کا دن ہونے کی وجہ سے تصدیق نہیں ہوسکی، کل ہفتے کے دن سپریم کورٹ سے آرڈر کی تصدیق ہو جائے گی۔

Advertisement

خورشید شاہ کے بیٹے نے مزید کہاکہ سپریم کورٹ نے کل ایک کروڑ کے مچلکے جمع کرانے پر خورشید شاہ کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ سے ضمانت کے آرڈر کی تصدیق کے بعد ہفتے کو خورشید شاہ کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔

واضح رہےکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے بیٹے زیرک شاہ وکلاء کے ساتھ آج احتساب عدالت سکھر پہنچے تھے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version