Advertisement

پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کا برا حال کردیا ہے ، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو محترمہ بینظیر بھٹو زرداری وطن واپس آئیں ، عوام کہتی تھی کہ بینظیر آئے گی روزگار لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو پر کارساز پر بم سے حملہ کیا گیا ، کارساز دھماکے میں 180 سے زائد جیالے کارکنان شہید ہوئے ، 500 سے زائد زخمی ہوئے ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ  12 ربیع الاول کے باعث جلسہ 18 کی جگہ آج 17 کو کر رہے ہیں ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کام کر رہے ہیں ، پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کا برا حال کردیا ہے ، لوگوں کا اپنا چولہا جلانا مشکل ہوگیا ہے ، گھی ، تیل، آٹے اور چینی  کی قیمت آسمان تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حال ہی میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے کا ایک ساتھ اضافہ کردیا ہے ، پیپلز پارٹی سندھ کی عوام کی خدمت کر رہی ہے ، گزشتہ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے سندھ زیادہ سیٹیں لیں ، آئندہ الیکشن میں اس سے بھی زیادہ نشستیں جیتیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
Next Article
Exit mobile version