Advertisement

جام کمال کو اب استعفیٰ دے دینا چاہئے، ملک سکندر

اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو اب استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں متحدہ اپوزیشن اور ناراض اراکین کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آئین کی تقدس کو پامال کیا گیا ہے انسان کی حرمت کو پامال کیا گیا، ہمارا آئین 1993 کے آرٹیکل 9 کے تحت ایک شہری کی حفاظت جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

ملک سکندر کا کہنا تھا کہ آڑٹیکل 14 میں آئین کے تحت انسان کی عزت کا تحفظ آئین کی ذمہ داری ہے، آرٹیکل 15 نقل و حرکت کی آزادی ہر شخص کو دیتا ہے، یہاں 20 تاریخ کے اجلاس سے پہلے تین معزز خواتین اور ایک مرد رکن اسمبلی کو اغواء کیا گیا، آج تک ہمارے 4 اراکین اسمبلی لاپتہ ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو اب استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ نے کہا کہ ایک طرف آئین ہے تو دوسری طرف غنڈہ گردی ہے، اراکین اسمبلی کو حبس بے جا میں رکھنا اغواء برائے قانون ہے، بلوچستان میں آئین کو پامال کر کے خواتین رکن اسمبلی کو اغواء کیا گیا، ہم چیف سیکرٹری کے آفس گئے چیف سیکرٹری غائب ہوگئے، ہم نے درخواست دی ہے کہ اغواء اراکین کو بازیاب اور دیگر اراکین کو تحفظ دیا جائے، خواتین رکن اسمبلی کے ساتھ جو جام کمال حکومت نے کیا ہے اس کا نوٹس لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی آفس بھی گئے وہاں بھی درخواست جمع کروائی گئی، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان کے پاس بھی درخواست جمع کروائی گئی ہے، اس وقت تحریک عدم میں جام کمال کے خلاف صورتحال بلکل واضع ہے، 34 اراکین نے جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیا۔

Advertisement

اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ نے کہا کہ جام کمال نے خود اعتراف کیا کہ میرے پاس 26 اراکین جبکہ 33 چاہئے ہوتے ہیں، خواتین سمیت اراکین کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version