کراچی : سی ویو پرپھنسے بحری جہاز کی روانگی کی تیاریاں
کراچی کے علاقے سی ویو پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کی روانگی کی تیاریاں مکمل کرلی گیں۔
تفصیلات کے مطابق جہاز کے مالک کی جانب سے پورٹ چارجز سمیت پاک بحریہ کے واجبات کی رقم کے چیک ادا کردئیےگئے جبکہ 1 کروڑ 55 لاکھ 48 ہزار402 روپے ادائیگی کا چیک پی ٹی حکام کو موصول ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ چیک کلئیرنس پر حکام نے تحریری طور پرچیک ریسیونگ سے بھی آگاہ کردیا جبکہ پاک بحریہ کے80 لاکھ کے واجبات کا چیک بھی ادا کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جہازکو پاکستانی سمندری حدود سے کھینچ کرلیجانے والی الوہاش ٹگ بوٹ بھی کے پی ٹی پہنچ گئی جبکہ ٹگ بوٹ کا روٹ اورجہازکھینچنےسےمتعلق پلان بھی کے پی ٹی حکام کےحوالےکردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ میرین مرکنٹائل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اب سروے مکمل کیا جائیگا جبکہ سروے مکمل ہونے پرجہاز کو پورٹ کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائیگا۔
واضح رہے 20 اور 21 جولائی کو جہاز انجن خراب ہونے سے تیزہواؤں کے ذریعے سی ویوپرآکرپھنس گیا تھا، جبکہ 7 ستمبر کو جہازکو سی ویو سےنکال کرایس اے پی ٹی ٹرمینل پراینکریج کیا گیا تھا
یاد رہے پاکستان ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے جہاز روانگی کا پہلا این اوسی جاری کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News