Advertisement

ستمبر میں برآمدات میں 27.4 فیصد کا اضافہ ہوا ، عبدالرزاق داؤد

عبدالرزاق داؤد

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ستمبر میں برآمدات میں 27.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ 1 ارب 89 کروڑ ڈالر کی برآمدات ماہ اگست میں ہوئی تھیں ، ستمبر میں برآمدات 2 ارب 41 کروڑ ڈالر کی ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے  میں 28 فیصد برآمدات میں اضافہ ہوا ، گزشتہ مالی سال جولائی تا ستمبر 5 ارب 47 کروڑ ڈالر کی برآمدات تھیں ، رواں مالی سال 28 فیصد اضافے کے بعد برآمدات 6 ارب 99 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافہ برآمد کنندگان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے ، برآمد کنندگان اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں ، درآمدات کے اعدادوشمار متعلقہ محکموں سے مشاورت کے بعد شیئر کیے جائینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version