Advertisement

آریان خان کی دوست منشیات کروز شپ میں کیسے لے کر گئی؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی

آریان

بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے حوالے سے آئے دن اہم خبریں سامنے آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ایک کروز پارٹی سے منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ اب عدالتی احکامات پر ریمانڈ کے لئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی حراست میں ہیں۔

سپراسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے منشیات کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

کروز شپ پارٹی میں آریان خان کی دوست منشیات کیسے لیکر گئی؟ این سی بی نے اس حوالے سے ایک ویڈیو جاری کردی ہے، جوکہ تیزی سے سوشل میڈیا پربھی وائرل ہو چکی ہے۔

سوشل میدیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی) نے ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر آریان خان کو عدالت میں پیش کیا تھا جس پر عدالت نے شاہ رخ خان کے بیٹے کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا تھا۔

Advertisement

گزشتہ روز ممبئی کی مقامی عدالت نے آریان خان اور ان کی دوست مونمُن دھمیچا سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت مسترد کردی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آریان خان کی دوست مونمُن دھمیچا کی جانب سے خفیہ انداز میں منشیات کروز شپ میں لے جانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

Advertisement

جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی خاتون اہلکار کروز شپ میں مبینہ طور پر مونمُن دھمیچا کے کمرے سے ملنے والے سامان میں موجود سینیٹری پیڈز سے منشیات کی گولیاں برآمد کررہے ہیں۔

دوسری جانب مونمُن دھمیچا کے بھائی نے این سی بی کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور انہیں جھوٹ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ 39 سالہ مونمُن دھمیچا ایک ماڈل ہیں اور وہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع ساگر میں رہتی ہیں۔

آریان خان کی گرفتاری کے حوالے سے جہاں فلمی دنیا کی شخصیات نے سوال اٹھائے ہیں وہیں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آریان خان کی گرفتاری کے پیچھے حکومت کی پارٹی کا ہاتھ ہے۔

آریان خان کی گرفتاری کے باعث شاہ رخ خان کی فیملی بے حد پریشانی اور تنقید کا شکارہے،اس دوران بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے بہترین دوست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت  کا رخ کیا اوران کے پاس سب سے پہلے پہنچ گئے۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version