Advertisement

نیشنل  اسنوکر چیپمئین شپ کے مقابلے جاری

نیشنل اسنوکر چیمپئین شپ کے مقابلے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  چیمپئین شپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مقابلوں میں احسن رمضان (پنجاب) نے دفاعی چیمپئین ٹاپ سیڈ محمد آصف (این بی پی) کو 2-5 سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا۔

 ٹورنامنٹ  کے ڈائریکٹر نوید کپاڈیہ کے مطابق 46 ویں قومی اسنوکر چیمپئین شپ میں محمد سجاد، حارث طاہر، احسن رمضان اور بابر مسیح نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

 گذشتہ روز نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلوں میں محمد سجاد نے ذوالفقار قادر کو 4-5، حارث طاہر نے شاہد آفتاب کو 2-5، احسن رمضان نے محمد آصف کو 2-5 اور بابر مسیح نے محمد فیضان کو 1-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

 چیمپئین شپ کے سیمی فائنل مقابلے  اتوار کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل  پیر کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement

 پہلا سیمی فائنل محمد سجاد اورحارث طاہر کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ دوسرے سیمی فائنل میں احسن رمضان کا مقابلہ بابر مسیح سے ہوگا۔

 قبل ازیں پری کواٹر فائنل مقابلے کھیلے گئے،نتائج کے مطابق ذولفقار نے اعجاز کو 5-1(71-45, 72-18, 39-57, 72-14, 72-25, 61-56(59)) سے ،ساجد نے سلیم کو 5-1(24-72, 82-11(58), 99-10(62), 93-0(62), 68-25, 78-48) سے  شکست دی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہلا رضا نے صدر پی ایچ ایف کے عہدے سے استعفے کی تصدیق کردی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی کر دی گئی
ساؤتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپیئن میں پاکستان نے دو گولڈ اور 4 سلور میڈلز حاصل کرلیے
ورلڈکپ سر پر ہے، روٹیشن کیلئے اب وقت نہیں، بابر اعظم
اذلان شاہ کپ: پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، کوریا کو 0-4 سے شکست
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر کھلاڑیوں کے لیے انعام کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version