عالمی امن کیلئےہماری قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں، آرمی چیف کا اقوام متحدہ کے دن پر پیغام
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی امن کےلیے انسانیت کی خدمات کی ممتاز تاریخ ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے 76 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کا پیغام جاری کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اقوام متحدہ کے 76 ویں یوم تاسیس کے موقع پرپاک فوج کی طرف سےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Pakistan Armed Forces extend best wishes to @UN on its 76th anniversary. “Pakistan Army has distinguished history of serving humanity for peace. Sacrifices by our men bear testimony to our unwavering resolve for global peace in line with our Founding Father’s vision” COAS.
Advertisement— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 24, 2021
اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہا ہےکہ عالمی امن کےلیے ہماراعزم قائد کے وژن کےعین مطابق ہے، پاک فوج کی امن کےلیےانسانیت کی خدمات کی ممتازتاریخ ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارےغیرمتزلزل عزم کا مظہرہیں ، پاک فوج امن کے لیے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان کی عالمی امن کےلیے کوششوں کی دنیا معترف ہے،افواج پاکستان کی امن سے متعلق خدمات سرانجام دینےکی طویل تاریخ ہے، پاکستان نے30 ستمبر 1947 کواقوام متحدہ کےامن مشن میں شمولیت اختیار کی، پاکستان کا اقوامِ متحدہ کے امن مشن کا آغاز1960 میں ہوا، پاکستان نےکانگومیں اقوام متحدہ کےآپریشنزمیں پہلا دستہ تعینات کیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان 28 ممالک میں 2 لاکھ سے زائد افواج کے ہمراہ 46 مشنزمیں شامل ہو چکا،امن مشنزمیں 161 جوانوں بشمول 24 افسران نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، آج بھی پاکستان کے 4 ہزارافسراورجوان یواین امن مشن افواج میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اقوامِ متحدہ کے حوالے سے بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے، پاکستانی خواتین بھی اقوامِ متحدہ امن مشن کانگو میں امن کے لئے سر گرم ہیں، پاکستان 19 جون 2019 میں کانگومیں خواتین دستے تعینات کرنے والا پہلا ملک ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر کیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کے ساتھ ٹھکانے سے فرار ہونے کوشش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان دیر تک شدید فائرنگ ہوئی، آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد ہلاک ہوئے، جس میں بی ایل اے کمانڈر طارق عرف ناصر بھی ہلاک ہوگیا۔ بیرونی حمایت سے یہ دہشت گرد گروپ بلوچستان کے امن کے خلاف کام کر رہا تھا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خفیہ ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذمہ داروں کے خلاف ایسے آپریشن جاری رہیں گے جبکہ بلوچستان کے عوام کی سماجی ترقی و خوشحالی کا سخت محنت سے حاصل کردہ موقع سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

