Advertisement

نااہل اپوزیشن کا پروپیگنڈہ گھٹیا سیاست کی بقاء کیلئے ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل اپوزیشن کا پروپیگنڈہ گھٹیا سیاست کی بقاء کیلئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہل اپوزیشن کا پروپیگنڈہ گھٹیا سیاست کی بقاء کیلئے ہے، اس وقت دنیا بحرانوں کی زد میں ہے، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں 10 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ عوام نے باریوں کی سیاست ختم کر کے عمران خان کو اقتدار سونپا، کرپٹ اپوزیشن کی ایک ہی فریاد ہے این آر او دو، نااہل آج احتساب اور عمران خان سے جان چھڑانے کیلئے پاؤں پڑتے نظر آتے ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ کیلبری کوئین سیاست پر بدنما دھبا ہیں، نااہل مفرور جھوٹ، فریب اور خرید و فروخت کی سیاست کی چیمپئین رہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نازک وقت میں داخل ہورہے ہیں ، ہمیں اپنی پارٹی کے لیے نہیں ملک کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہور ہے ہیں ، اقتدار پر کنٹرول کے لیے  ووٹ کوردی کے ٹکڑے کی طرح مسل  دیاجاتا ہے ، شائد 74  سال میں مہنگائی اتنی نہیں ہوئی ہوگی جتنی آج ہے ، جب آپ کٹھ پتلی لیکر آتے ہیں تو ملک ان حالات سے دوچار ہوتا ہے جو آج ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں  کہا جاتا تھا کہ جب پیٹرول، بجلی مہنگی ہوتی ہے تو وزیراعظم  چور ہوتا ہے ، نوازشریف تو چور نہیں نکلے ، نوازشریف کے دور میں تو غریب سے غریب بھی پیٹ بھر کے سوتا تھا ، جب ہم نے ووٹ کوعزت دو کی بات کی تو مخالفین نے ہم پر تنقید کی یہ تو اپنی بات کررہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی  تو ایسے حکمران مسلط کردیے جاتے ہیں جنکوصرف اپنی کرسی کی فکر ہوتی ہے ، فیصل آباد واپسی پر میں ایک اسٹور پر گئی تو عوام مجھے مل گئی ، عوام کا کہنا تھا کہ خدا را ہماری اس حکومت سے جان چھڑائیں، عوام کاکہنا ہے کہ ہم مرگئے ہیں اس جعلی حکومت سے جان چھڑائیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم نے اپنا بھر کردار ادا کیا ، عوام مہنگائی کے باعث رل گئی ، خود کشی کرنے پر مجبور ہوگئی ، حکمرانوں کو صرف اس بات کی پرواہ ہے کہ اپنی حکومت کو کیسے بچانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version