Advertisement

نبی کریم ﷺ کی اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ ، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے شرکت کی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعلِ راہ ہے، رحمت اللعالمین ﷺ کے درس انسانیت پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صبر و تحمل، برداشت، رواداری اور احترام انسانیت اسلامی معاشرے کا طرہ امتیاز ہے۔

وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ آقائے دو جہاں کی اصولِ امانت اور صداقت ہمارے لئے مشعلِ راہ اور راہِ نجات ہیں، رسول اکرم ﷺ کی ذات اقدس حق کا پیغام ہے جس کی روشنی میں ہم آگے بڑھیں گے۔

Advertisement

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور ان کی تعلیمات پورے معاشرے کے لئے عملی نمونہ ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے۔

سیرتِ النبی کانفرنس میں درود و سلام کا نذرانہ اور ملک و قوم کیلئے دعا بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی جاوید اختر انصاری، چیف ملک عامر ڈوگر، اراکین اسمبلی احمد حسن ڈیہڑ، سی پی او منیر مسعود مارتھ، ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی، سلیم لابر سمیت اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version