Advertisement

مہنگائی سے نجات کے لیے قوم کو گھروں سے نکلنا ہوگا ، مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی سے نجات کے لیے قوم کو گھروں سے نکلنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہنگامی طور پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، عام آدمی کی چیخ و پکار آسمان تک پہنچ رہی ہے ، مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب آدمی خود کشی کرنے پر مجبور ہو رہا ہے ، اس صورتحال میں ضرورت اس بات کی ہے کہ پی ڈی ایم فوری اقدام کرے ، اگلے دو ہفتوں میں مظاہرے کا اعلان کر رہے ہیں ، ملک بھر میں ہرضلعی ہیڈکوارٹر میں مظاہرے کریں گے ، شہر کے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں ، ملک کا ہر شہری اس میں شرکت کرے۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں بھرپور تحریک شروع کی جائے گی ، کل پی ڈی ایم کا اہم اجلاس ہوگا ، مہنگائی کے علاوہ اہم فیصلے کیے جائیں گے ، عام آدمی کو میدان میں  آنا ہو گا ، پوری قوم سے اپیل کرتے ہیں مظاہروں ریلیوں میں شرکت کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قوم کے لیے عذاب بننے والے حکمران کو مزید برداشت نہیں کرینگے ،  45 ہزار ارب کے قرض قوم کیسے ادا کرے گی ، ایسے جعلی  نا اہل کرپٹ  حکمران زیادہ دیر نہیں رہ سکتے ، حکومت قوم کے بجائے آئی ایم ایف کے مفادات دیکھ رہی ہے ، سلیکٹیڈ اور کرپٹ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اس کے بعد اگلے مرحلے کا اعلان کرے گی ، مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں بھرپور مہم چلائی جائے گی ، کل مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں سربراہی اجلاس ہوگا ، مہنگائی سمیت دیگر امور پر فیصلے کیے جائیں گے ، مہنگائی سے نجات کے لیے قوم کو گھروں سے نکلنا ہوگا ، پی ڈی ایم ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پوری قوم سے اپیل ہے ان مظاہروں اور مارچ میں بھرپور شرکت کریں ، عوام پیٹرولیم مصنوعات کے بوجھ تلے دب گئی ہے ، معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد سے زیرو ہوگیا ، 15 جون سے ابتک تیس روپے ستر پیسے پیٹرول بڑھ گیا ہے ، حکومت ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ کے بجائے آئی ایم ایف کی چوکیدار بن گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version