Advertisement

بزدار حکومت کا ایک اور بڑا اقدام، بھکاری مافیا کی سرکوبی کیلئے خصوصی اسکواڈ تشکیل

 وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی جانب سے ایک اور بڑا اقدام کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے بھکاری مافیا کی سرکوبی کیلئے خصوصی اسکواڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے ،خصوصی اسکواڈ مرحلہ وار مختلف زونز میں بھکاری مافیا کے خلاف کارروائی کرے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اولڈ ایج ہومز میں مقیم بزرگو ں کے علاج معالجے کیلئے ڈاکٹرز باقاعدہ وزٹ کریں گے، اولڈ ایج ہومز میں بزرگوں کا باقاعدگی چیک اپ کیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ملتان کے بعد لاہور میں بھی خواجہ سراؤں کیلئے کمیونٹی ویلفیئر سینٹر بنایا جائے گا ، خواجہ سراؤں کو معاشرے کا مفید شہری بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں برس گوجرانوالہ، ملتان، پاکپتن اور جھنگ میں بھی پناہ گاہیں فنکشنل ہو جائیں گی، اٹک اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی  دو نئے چلڈرن ہوم بنائے جائیں گے۔

Advertisement

عثمان بزدار نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے اور بحالی کیلئے نیا اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر بنائیں گے جبکہ بحالی کے بعد منشیات کے عادی افراد کو ٹیکنیکل اور ووکیشنل تربیت دے کر اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سماجی بہبود سے متعلق خدمات فراہم کرنے والے ادارو ں کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مہم چلائی جائے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں محکمہ سماجی بہبود کی کارکردگی اور معاشرے کے کمزور طبقوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ سیکرٹری سماجی بہبود نے محکمے کی کارکردگی اور مختلف پروگرامز کے بارے میں بریفنگ بھی دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version