Advertisement

راولپنڈی کے وقار النساء کالج برائے خواتین کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا، شیخ رشید

امپورٹڈ حکومت

شیخ رشید

وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے وقار النساء کالج برائے خواتین کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار باقاعدہ وقار النساء کالج کو یونیورسٹی کا درجہ ملنے پر تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی پاکستان کا پہلا شہر ہے جہاں خواتین کے لیے تین سرکاری یونیورسٹیاں ہوں گی، رواں سال میری کوششوں سے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں آیا، تین خواتین یونیورسٹییز کے علاوہ 60 دیگر تعلیمی ادارے قائم کرچکے ہیں، راولپنڈی شہر میں تعلیمی اداروں کا ہدف مکمل کرچکے ہیں۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ راولپنڈی شہر میں ایک سرکاری آئی ٹی یونیورسٹی بھی قائم کریں گے، پنڈی والوں کو خوشخبری جلد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version