Advertisement

کراچی کی الیکٹورل لسٹوں کے ساتھ سیاسی جماعتوں نے کھلواڑ کیا ہے، فردوس شمیم نقوی

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ کراچی کی الیکٹورل لسٹوں کے ساتھ سیاسی جماعتوں نے کھلواڑ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے ووٹوں کی منتقلی سے متعلق سیکریٹری جنرل فافن کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ کئی علاقوں میں ووٹرزکو منتقل کر دیا گیا ہے، آگاہ رہنا چاہتا ہوں کہ میرے حلقے میں کیا ہو رہا ہے، یہ تمام حلقوں کے لیے کیا جانا چاہیے اور ووٹر کی تحریری درخواست کے بغیر ووٹوں کی منتقلی نہیں ہونی چاہیے۔

خط میں فردوس شمیم نقوی نے اپنے حلقے کی انتخابی فہرستوں پر تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لیے فافن سے مدد طلب کرلی۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ فافن ہمیں معلومات فراہم کرے کہ اس حلقے میں کتنے ووٹر شامل کیے گئے ہیں؟ کتنے ووٹر ان خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جو پہلے ہی حلقے میں اندراج شدہ تھے؟ کتنے 18 سال کی عمر کو حاصل کرنے والے ووٹر رجسٹرڈ ہوئے؟ کتنے لوگ دوسرے علاقوں سے اس علاقے میں منتقل ہوئے ہیں؟ کتنے لوگ مر چکے ہیں اور کیا ان کے نام نکال دیے گئے ہیں؟ کتنے لوگوں کا نام حذف کر دیا گیا ہے اور اس کی وجہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ کراچی کی الیکٹورل لسٹوں کے ساتھ سیاسی جماعتوں نے کھلواڑ کیا ہے، لسٹوں میں بہت سے ووٹرز جو تحریک انصاف کے تھے انہیں وہاں سے خارج کر کے دوسرے علاقوں میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے، یہ جمہوری عمل کے خلاف ہے۔

Advertisement

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ ان سب چیزوں کی تحقیقات کرنے کے لئے ہم نے فافن، الیکشن کمیشن اور نادرا سے رابطہ کیا ہے، ووٹر لسٹوں میں فرق صرف تب آسکتا ہے کہ جب کوئی نیا ووٹر آتا ہے یا کوئی ووٹر انتقال کر جاتا ہے، یہ بات سامنے آئی ہے کہ کئی علاقوں میں ووٹرزکو منتقل کر دیا گیا ہے، یہاں تک کہ حال ہی میں ختم ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے دوران کہ جو لوگ اپنی رہائش گاہ کی وجہ سے متعلقہ پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈال رہے تھے، اب ان کا ووٹ وہاں نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی کراچی میں ہونے والے انتخابات میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version