Advertisement

وفاقی حکومت نے پیٹرول بم گراکر ہماری مشکلات مزید بڑھادی ہیں، ارشاد بخاری

صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد حسین شاہ بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول بم گراکر ہماری مشکلات مزید بڑھادی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد حسین شاہ بخاری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس لیں، بصورت دیگر گاڑیاں خود بخود کھڑی کردیں گے، حالیہ ڈیزل پیٹرول کی قیمتیں بے تحاشہ بڑھائی گئی ہیں۔

ارشاد حسین شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز پہلے کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے کہ یہ اضافہ کردیا گیا، وفاقی حکومت نے پیٹرول بم گراکر ہماری مشکلات مزید بڑھادی ہیں، ہماری وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی نے عوام الناس کا جینا حرام کردیا ہے، اسپیئر پارٹس، ٹائر ٹیوب اور آئل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں، ان حالات میں ٹرانسپورٹ چلانا انتہائی دشوار ہوگیا ہے۔

صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد حسین شاہ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اشیاء خوردنوش کی قیمتیں 300 فیصد بڑھ گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version