Advertisement

کالعدم تنظیم کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کونسل کے فیصلے کے مطابق کالعدم تنظیم کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے قومی سلامتی کونسل کے فیصلوں پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کونسل کے فیصلے کے مطابق کالعدم تنظیم کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، کالعدم تنظیم کے کئی دنوں سے جاری احتجاج کے باعث پنجاب کے لاکھوں عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ احتجاج کے باعث سڑکیں اور ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے عام آدمی، مریض، طالبعلم اور کاروباری طبقہ سخت پریشان ہے، لاہور تا راولپنڈی ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، مجموعی طور پر صوبے کی معیشت شدید متاثر ہو رہی ہے جس کا اثر غریب آدمی پر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا کا غلط استعمال ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرناک ہے، غیر ملکی پاکستان دشمن قوتوں کا آلہ کار بننا کسی لحاظ سے ملک اور دین کی خدمت نہیں ہے، ریاستی رٹ چیلنج کر کے مرضی کے فیصلے نہیں کروائے جا سکتے۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ریاست آئین اور قانون کے تابع فیصلے کرتی ہے، اسے دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version