Advertisement

مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے

مولانا فضل الرحمن

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان ملتان سے لاہور پہنچے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کل معروف شاعر سیلمان گیلانی سے ملاقات کریں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان ہفتے کے روز شہباز شریف کی بھی عیادت کریں گے جس میں دونوں رہنماء 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے اس سے قبل سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے وفاق المدارس العربیہ کے زیرِ اہتمام خدمات مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام علوم کا مأخذ قرآن ہے، اسلام میں قومیت کی بنیاد پر تعصب کی کوئی گنجائش نہیں ہے، تعلیمی اداروں میں جنسی تعلیم فحاشی اور بے حیائی کا ذریعہ ہے۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ شدت اور انتہاء پسندی نامناسب اور اعتدال مطلوب ہے، عبدیت اور عبادت خلافت کی پہلی شرط ہے، دینی مدارس میں تعلیم کے ساتھ عملی زندگی کی بہترین تربیت کی جاتی ہے، موجودہ حکومت کا ایجنڈا ہی دینداری کو کچلنا ہے،”آئین“ ریاست اور عوام کے درمیان میثاق ملی ہے۔

   سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مفتی محمود کے نزدیک ووٹ کی حیثیت ”بیعت“ کی ہے، جب ہم ووٹ کو”بیعت“ سمجھتے ہیں تو اس میں دھاندلی کسی بھی طرح برداشت نہیں کی جاسکتی، وفاق المدارس العربیہ اور جے یو آئی کے درمیان تعاون کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، معیت علماء اسلام مدارس اور مذہبی طبقہ کی قوت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version