Advertisement

خیبرپختونخوا میں کورونا کی صورتحال

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 3 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 686 ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 112 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 886 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 194 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار 687 ہوگئی ہے، پشاور میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد پشاورمیں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2720 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 افراد متاثر ہوئے ہیں، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 64 ہزار 70 ہوگئی ہے، صوبے میں ایک دن میں 9 ہزار 639 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

Advertisement

محکمہ صحت کے مطابق مردان میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد، بنوں میں 4 افراد اور سوات میں 4 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ، شرکاء کا افواج پاکستان کوشاندار خراجِ تحسین
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version