Advertisement

عمر شریف دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان اور باکمال فنکار تھے، نعمان کبیر

لاہور چیمبر کے صدر نعمان کبیر نے کہا ہے کہ عمر شریف دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان اور باکمال فنکار تھے۔

تفصیلات کے مطابق چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے لیجنڈ اداکار عمر شریف کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان اور باکمال فنکار تھے، انہوں نے پوری دنیا میں اپنے فن کی داد پائی، ان کی کمی پوری نہیں ہوسکتی، کامیڈی میں عمر شریف اپنی مثال آپ تھے۔

 چیمبر صدر نعمان کبیر کا کہنا تھا کہ عمر شریف کی پاکستان سے محبت بھی ایک مثال تھی، مستحقین کی مدد میں بھی وہ پیش پیش رہتے تھے، فن اور شوبز کے لئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔

عمرشریف کو طبیعت خرابی کے باعث جرمنی منتقل کیا گیا تھا ، عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

Advertisement

یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا  گیا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج  واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔

فخر پاکستان عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے ہی تگ و دو کی تھی، عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔

عمر شریف 19 اپریل 1955  کو پیدا ہوئے ،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974 میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا ، عمرشریف کو بہترین اداکار اور ڈائریکٹر کا ایوارڈ 1992 میں دیا گیا تھا،عمرشریف کو بہترین کارکردگی پر تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version