Advertisement

مصیبت کی گھڑی میں پوری قوم بلوچستان کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے، شہباز گل

شہباز گل کی عبوری ضمانت میں 26 جنوری تک توسیع

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ مصیبت کی گھڑی میں پوری قوم بلوچستان کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ہرنائی بلوچستان کے تمام گھرانوں کو احساس پروگرام کے تحت 12000 روپے فی گھرانہ فوری امداد کے طور پر پہنچائے جا رہے ہیں۔

Advertisement

شہباز گل نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم اپنے بھائیوں بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کچھ روز پہلے صبح 3 بجکر 1 منٹ پر زلزلے کے شدید  جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلے کے جھٹکے سے ہرنائی شہر  اور اطراف کے علاقوں میں درجنوں کچے اور پکے مکانات منہدم ہوگئے، جبکہ سینکڑوں گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، چھتیں، مکانات اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، بیشتر معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا، 30 شدید زخمی افراد کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ایف سی، ہلالِ احمر پاکستان کی ٹیموں نے امدادری کاموں میں حصہ لیا، ریسکیو کے بعد ریلیف کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا اور گھروں سے باہر نکل گئے، زلزلے کے شدید جھٹکے کے باعث بجلی بھی چلی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ہرنائی زلزلے میں شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر ہرنائی پہنچ گیا زخمیوں کو ہیلی پیڈ منتقل کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث مکانات کے ملبے تلے دب کر 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا کہنا ہے کہ ہرنائی میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ملبے تلے کئی افراد دبے ہوئے ہیں اور علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق لیویز اور ریسکیو ٹیمیں لوگوں کی مدد کیلئے روانہ کر دی گئی ہیں اور لوگوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version