Advertisement

رینجرز کی این جی اوز کے جعلی نمائندوں کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

سندھ رینجرز نے اندرون سندھ میں این جی اوز کے جعلی نمائندوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نیتجے میں 4 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ تھرپارکر کے علاقے نگرپارکر میں انٹیلیجینس معلومات پر کارروائی کی گئی، ملزمان این جی اوز کے جعلی کارڈز اور فارمز پر غریب خواتین کو سلائی مشین دینے کا جھانسہ دے رہے تھے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ جھانسہ دے کر ملزمان شناختی کارڈ نمبرز اور انگوٹھوں کے نشان حاصل کرہے تھے، انگوٹھوں کے نشانات کو پاوڈر کے ذریعے ٹرانسپیرنٹ ٹیپ پر چسپاں کر کے غیر قانونی استعمال کرنا تھا، این جی او سے رابطہ کرنے پر این جی او نے ملزمان سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کو بمعہ جعلی دستاویزات قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version