Advertisement

ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی

پٹرول اسٹیشن

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 نومبر کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔

ترجمان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت نے کمیشن میں اضافے کی یقین دہانی کروائی تھی مگر وعدہ خلافی کی۔

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر کمیشن نہ بڑھا تو 5 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کر دیں گے۔ پیداواری لاگت کے باعث کاروبار ناممکن ہو چکا ہے۔

پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کمیشن کو بڑھایا جائے ، اخراجات بڑھ گئے ہیں لیکن ہمارا کمیشن نہیں بڑھایا گیا، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جنریٹر چلانا پڑتا ہے، بغیر چھٹی لوگوں کو سروس دیتے ہیں۔

ترجمان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں موجودہ کمیشن میں پٹرول پمپ چلانا ممکن نہیں رہا، 5 نومبر سے پٹرول پمپوں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، 28 اکتوبر کر اسلام آباد میں اعلان کریں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہاکہ  تین سال حکومت نے کمیشن بڑھانے کا لالی پاپ دے رکھا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version