Advertisement

مریم نواز اداروں کےخلاف خونی بیانات دے رہی ہیں ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز اداروں کےخلاف خونی بیانات دے رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پینڈورا پیپرز میں جن کے نام ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا ٹائم گزر گیا ، شہبازشریف جوشروع کرتےہیں اس پرمریم جھاڑوپھیردیتی ہیں ، جرنیل آتے جاتے ہیں ، ترقی اورتبادلے معمول کا کام ہے ، کورکمانڈرکیلئےزندگی صرف کرنی پڑتی ہے،ایک دن میں نہیں بنتا ، فوج جمہوریت کےساتھ کھڑی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہونہ ہماری انکےخلاف استعمال ہو ، مرے ہوئے لوگوں کی ویکسینیشن کی خبریں آرہی ہیں ، فوج نے تحمل کا مظاہرہ کیا ، فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے جارہےہیں ، مریم نواز اداروں کےخلاف خونی بیانات دے رہی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کل ان کی سیاست ختم ہوئی تو مریم نوازذمہ دار ہوں گی ، نیوزی لینڈ کے مسئلے میں بھارت ملوث تھا ، نیوزی لینڈ کوجتنی سیکورٹی فراہم کی اتنی انکی فوج نہیں ، جلد یا دیر انکو مسائل سے گزرنا پڑےگا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ن لیگ آج جہاں ہے اس کی ذمہ دار مریم نوازہیں ، افغانستان میں عدم استحکام پاکستان کیلئے مسائل پیداکرسکتا ہے ، افغانستان میں امن ہوگا تو خطے اور پاکستان میں امن ہوگا ، دنیا افغانستان کےساتھ ہمیں بھی دیکھ رہی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ این سی او سی کے کام کو دنیا میں سراہا جارہا ہے ، ویکسینیشن کو سازش کے تحت بدنام کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version