Advertisement

عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی بزنس کیمونٹی سے جلال الدین رومی اور سید عظمت شاہ اور دیگر سے ملاقات ہوئی ہے۔

چوہدری محمد سرور نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ وزیراعظم عمران خان کا ریاست مدنیہ کا مشن ضرور کامیاب ہوگا، سیاسی مخالفین ہر اچھے کام میں رکاوٹیں ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ کر پشن ظلم اور ناانصافی کے خاتمے کیلئے حکومت عملی اقدامات کررہی ہے، عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ بھی وزیراعظم کو جاتا ہے، پاکستان کی معاشی میدان میں کامیابیوں کو آج تمام عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں، موجودہ حکومت چھوٹے کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کررہی ہے۔

Advertisement

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا ہے کہ حکومت کے سوشل پروٹیکشن پروگرام کے بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، ہماری انڈسٹری، زراعت اور خدمات کے شعبے بہتر ہورہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوم سیاہ؛ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس9مئی کو طلب
دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، صدرآصف زرداری
ایف بی آر میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت
صدر مملکت کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
9 مئی کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version