Advertisement

ملکی ترقی کیلئے اعلیٰ تعلیمی ادارے تحقیق و ترقی پر توجہ دیں، صدر مملکت

صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے اعلیٰ تعلیمی ادارے تحقیق و ترقی پر توجہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سر سید کیس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی گئی، کیس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفاعت احمد بزاز نے صدر مملکت کو انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدید تعلیم کے فروغ میں ادارے کے کردار سے آگاہ کیا۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بریفنگ دی گئی کہ کیس انجینئرنگ مینجمنٹ، بزنس اور کمپیوٹنگ کے شعبوں میں بیچلر سے لے کر پی ایچ ڈی تک مختلف شعبوں میں تعلیم دے رہا ہے، اس وقت 900 سے زائد طلبہ انسٹیٹیوٹ میں مختلف شعبوں میں زیرِ تعلیم ہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ادارے کے قیام سے اب تک 3500 سے زائد طلباء فارغ التحصیل ہو چکے ہیں، یونیورسٹی نے 2017 سے اب تک مستحق طلباء کو 54 ملین روپے کے وظائف اور مالی امداد دی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے کی ضروریات پوری کرنے اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے تکنیکی اور آئی ٹی تعلیم کے فروغ کی ضرورت ہے، ملک کی تکنیکی اور صنعتی ترقی یونیورسٹی سطح پر تعلیم کے معیار سے براہ راست جڑی ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے اعلیٰ تعلیمی ادارے تحقیق و ترقی پر توجہ دیں، جامعات کو اپنے طلباء میں تجزیاتی اور منطقی سوچ کے فروغ پر توجہ دینی چاہیے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ سر سید احمد خان کی تعلیمات مستقبل میں نوجوانوں کو رہنمائی فراہم کر سکتی ہیں، ادارے کی انتظامیہ طلباء کی تعداد کے ساتھ ادارے کی ورچوئل صلاحیت بھی بڑھائے، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی جامعات کے ساتھ روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version