Advertisement

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمارے جوانوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، آفتاب صدیقی

رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف آفتاب حسین صدیقی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمارے جوانوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف آفتاب حسین صدیقی نے کوئٹہ سریاب روڈ پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں، صوبائی حکومت زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرے۔

رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ ملک کے امن کو سوچی سمجھی سازش کے تحت نقصان پہنچایا جارہا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمارے جوانوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف آفتاب حسین صدیقی نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

واضح رہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 13 پولیس اہلکار زخمی ایک شہید ہوا، دھماکے میں 3 سویلین بھی زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement

اے سی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں مجموعی طور ایک شہید 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version