Advertisement

محکمہ انسداد دہشت گردی کی ضلع اورکزئی میں مشترکہ کارروائی

محکمہ انسداد دہشت گردی کے کوہاٹ ریجن اور حساس اداروں نے ضلع اورکزئی میں مشترکہ کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن اور حساس اداروں کو خفیہ اطلاع ملی کہ بمقام اتمانخیل ضلع اورکزئی میں دہشت گردوں  نے اسلحہ و ایمونیشن ایک خفیہ جگہ پر چھپا کر رکھا ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاع کو مصدقہ جان کر اسپیشل چھاپہ مار ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے 22 عدد RPG7 (راکٹ لانچر) کے گولے، 22 عدد راکٹ لانچر کے سیفٹی فیوز اور 12عدد ہینڈ گرینیڈ برآمد کئے جو کہ نامعلوم دہشت گرد شرپسندوں نے دہشت گردی کی نیت سے چھپا کر رکھے تھے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے انسدادی دہشت گردی ایکٹ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیشی ٹیم مقرر کی ہے، مزید نامعلوم دہشت گرد شرپسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version