کراچی میں سردی، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں کراچی میں سردی بڑھ جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات اورصبح کے اوقات میں درجہ حرارت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے ، صبح کے وقت درجہ حرارت 22 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا موسم کے حوالے سے کہنا ہےکہ آئندہ چند روز میں شہرقائد میں سردی بڑھ جائےگی تاہم آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟
ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اورگرم رہےگا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں کہیں موسم خشک توکہیں گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیراورگلگت بلتستان سمیت شمالی علاقوں میں موسم سردرہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان میں موسم سرما کی پہلی لہر
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں موسم سرما کی پہلی لہر سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
دیامر اور استور کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہونے والا ہے؟
محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے نئی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہےکہ رواں ہفتے کے دوران پنجاب ، خیبرپختونخوا ، سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم مکمل طور پر خشک رہےگا۔
اس دوران دن کے وقت بیشتر علاقوں میں موسم قدرے گرم اوررات اور صبح کے اوقات میں موسم انتہائی خوشگواررہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں موسم ٹھنڈا رہےگا ، اس کے علاوہ اتوار
اور پیر کے دوران شمالی ، شمال مشرقی پنجاب ،لاہور، نارووال، شکرگڑھ ، سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور، شیخوپورہ، حافظ آباد، گوجرانولہ، گجرات، کھاریاں، جہلم، راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ پوسٹ مون سون بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News