Advertisement

پی ٹی آئی کل سے بلدیاتی انتخابات کی مہم شروع کرے گی، خرم شیر زمان

رکن سندھ اسمبلی و صدر کراچی ڈویژن خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کل یکم نومبر سے بلدیاتی انتخابات کی مہم شروع کرے گی۔

پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی و صدر کراچی ڈویژن خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے فارم جاری ہونا کل سے جاری ہوں گے، جنوری تک کراچی سے پی ٹی آئی کے بلدیاتی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی کا میئر منتخب کروانا ہے، صوبے سے پیپلز پارٹی کو بھگانا ہے، صوبے سے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کا خاتمہ کریں گے، پیپلز پارٹی اپنی نالائقی کے باعث پنجاب، کے پی آزاد کشمیر اور گلگت سے فارغ ہوچکی ہے، اب  سندھ سے پیپلز پارٹی کو فارغ کرنا ہے ورنہ یہ سندھ کو فارغ کردیں گے، پیپلز پارٹی میں شامل ورکرز ٹھیکے اور نوکریاں لیتے ہیں، انکے ورکرز جو موٹر سائیکل پر تھے آج لینڈ کروزر پر گھومتے ہیں، انکے وزراء اور عہدیداران پیدائشی ارب پتی بن جاتے ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی و صدر کراچی ڈویژن خرم شیر زمان نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں بھی کراچی سے پی ٹی آئی نے میدان مارا، جہان ہم ہارے وہاں سے سیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم کیوں ہارے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version