Advertisement

حکومت عوام کیلئے صاف پانی کی فراہمی اور پارکس پر توجہ دے رہی ہے، فرخ حبیب

فرخ حبیب

فرخ حبیب کا ٹوئٹ

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت عوام کیلئے صاف پانی کی فراہمی اور پارکس پر توجہ دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کیلئے ترقیاتی کام  جاری رہیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد کیلئے 13 ارب کا پیکج دیا ہے، فیصل آباد کو پارکوں کا شہر بنانا ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ہر یونین کونسل میں فلٹریشن پلانٹ بھی لگائیں گے، حکومت عوام کیلئے صاف پانی کی فراہمی اور پارکس پر توجہ دے رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے بعد فوڈ سپورٹ پروگرام کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمران بیرون ملک گھر بناتے رہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان غریبوں کیلئے گھر بنا کے دے رہے ہیں، موجودہ حکومت کسانوں کو ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو ترقی کی طرف لےکر جانا ہے، سندھ میں اربوں کی گندم چوہے کھا جاتے ہیں۔

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 میچ کے حوالے سے کہا کہ آج پوری قوم کی نظریں پاکستان بھارت میچ پر ہیں، پوری قوم گرین شرٹس کی کامیابی کیلئے دعا گو ہے، آج پاکستانی کرکٹ ٹیم جیتے گی، آج بابر اعظم کا بلا بھی چلے گا، قومی ٹیم پاکستان کا نام روشن کرے گی، ٹیم جوش و جذبے سے میدان میں اترے، ٹیم آخری بال تک فائٹ کرے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ہونے والا ہے، شائقین کرکٹ کی دل کی دھڑکنیں تیز، جوش وجذبہ اور ولولہ عروج پر ہے۔

آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں چوکوں اور چھکوں کی بھرمار ہوگی، شائقین کرکٹ ایک اور اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو بے قرار ہے۔

پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگا۔

ہائی وولٹیج مقابلے کیلئے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

محمد رضوان، فخرزمان، حیدر علی، شعیب ملک ، عماد وسیم ، محمد حفیظ ، آصف علی، شاداب خان اور حسن علی ٹیم میں شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Advertisement

آج کے میچ کے حوالے سے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version