Advertisement

حکومت سے باہر بیٹھے لوگوں کے لیے صرف صبر کی دعا کرسکتا ہوں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت سے باہر بیٹھے لوگوں کے لیے صرف صبر کی دعا کرسکتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تمام اداروں سے مثالی تعلقات ہیں، حکومت سے باہر بیٹھے لوگوں کے لیے صرف صبر کی دعا کرسکتا ہوں، حکومت ختم ہونے کی اپوزیشن کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی، لولی لنگڑی اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت آئینی مدت پوری، اگلی باری پھر ہماری ہوگی، عالمی منڈی میں اضافہ کے سبب ہمیں پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرنا پڑا، حکومت کی کوشش ہے کم سے کم عوام پر بوجھ ڈالا جائے، مہنگائی حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، ہماری اقتصادی ٹیم اس سے نبر آزما ہونے کے لیے ہوم ورک کررہی ہے، جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کی خواہش رکھتے ہیں، پاکستان ایک پر امن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، امن کا قیام خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے خطے میں امن کے لیے بھاری قربانی دی، ہماری خواہش ہے افغانستان میں معاشی صورتحال نہ بگڑے، حکومت خطے کی ترقی کی ترقی کے لیے وسائل فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version