Advertisement

خطرناک ترین طوفانی بارشوں کا سسٹم داخل؛ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

بارشوں کا سسٹم

 محکمہ موسمیات نے خطرناک ترین طوفانی بارشوں کا سسٹم داخل ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اکتوبر کے مہینے میں ملک بھر میں معمول سے زائد بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں ماہ اکتوبر میں ملک بھر میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ گلگت بلتستان، شمال مغربی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں معمول کے قریب بارشیں ہوں گی تاہم بالائی پنجاب، وسطی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، سندھ و بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔

مون سون بارشوں کےاعداد و شمار جاری 

ملک بھر میں مون سون بارشوں پر محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق پاکستان میں جولائی سے ستمبر تک 3 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم بارشیں 18 فی صد صوبہ سندھ میں رکارڈ کی گئیں۔ پنجاب میں 9 فیصد اور آزاد کشمیر میں 17 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔

بارشوں سے متعلق جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں 18، کے پی کے میں 5 اور گلگت بلتستان میں معمول سے 21 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران سندھ و بلوچستان کے ساحلی علاقو ں میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  بارشوں کے باعث زمین میں نمی ربیع کی فصل کے لئے سازگار ثابت ہوگی۔

پنجاب کے شمالی و بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی اور رواں ماہ کے دوران رات کے وقت درجہ حرارت میں بھی بدستور کمی آئے گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version