Advertisement

بلوچستان مہاجرین کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتا، میر ضیاء اللہ لانگو

میر ضیاء اللہ لانگو

صوبائی حکومت نے تعلیم کو اولین ترجیح بنایا ہے، وزیر داخلہ بلوچستان

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان مہاجرین کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینارا نے جمعہ کے روز ملاقات کی، اس موقع پر فرسٹ پولیٹیکل آفیسر دلاردے ٹیلانے بھی ان کے ساتھ تھیں، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت سمیت ہرنائی میں زلزلے، افغانستان کی موجودہ صورتحال، وزیر اعظم پاکستان کی 10 بلین ٹری اور یورپی یونین کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ یورپی یونین نے ہمیشہ پاکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کیا ہے، ہم یورپی یونین کے تعاون کو سراہتے ہیں، افغانستان میں سکیورٹی کی صورت حال کی وجہ سے مہاجرین کی آمد کا خدشہ ہے، خدشہ ہے کہ بڑی تعداد میں افغان مہاجرین بلوچستان کا رخ کریں گے، بلوچستان مہاجرین کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اس وقت تک اس لڑائی کی وجہ سے 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دی ہیں، بلوچستان حکومت نے ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں، وزیر اعظم پاکستان عمران خان صوبے بلوچستان میں انفراسٹرکچر اور جنگلات کی بحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، بلوچستان میں فارسٹ ڈپارٹمنٹ میں پہلے فنڈز نہ ہونے کے برابر تھے مگر صوبائی حکومت نے اب وسیع پیمانے پر فنڈز کا اجراء قائم کر دیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی 10 بلین ٹری سے پروجیکٹ بھی بلوچستان میں جاری ہیں۔

یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینارا کا کہنا تھا کہ یورپی یونین پاکستان کو مختلف شعبوں کی ترقی میں تعاون فراہم کرتا ہے،  بنیادی صحت کی ضروریات، تعلیم، بالخصوص فنی تعلیم و تربیت، پانی کی فراہمی اور یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان تجارتی رابطوں کی بہتری کے لیے تعاون فراہم کر رہا ہے، یورپی ممالک میں پاکستان سے تجارت کا حجم 33 فیصد ہے۔

Advertisement

اینڈرولا کامینارا نے کہا کہ یورپی یونین نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ انسانی حقوق کی پاسداری اور احترام کیا جانا چاہیے، یہ دیکھ کر بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ دہائیوں سے دہشت گردی دیکھنے میں کمی آئی ہے، یہ ایک حوصلہ افزا نشانی ہے۔

یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینارا کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر ہم اسلام آباد کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی پر کام کر رہے ہیں، یورپی یونین اور پاکستان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں متعدد منصوبوں پر مل کر کام کر رہے ہیں، یورپی بلاک نے پاکستان کو ترقیاتی تعاون کی امداد بھی فراہم کی ہے جس میں غربت ، قدرتی آفات اور دیگر مسائل کے حل کے لیے گرانٹس شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version