Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مظفرگڑھ میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفرگڑھ کے علاقے میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے آتشزدگی کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جامع انکوائری کر کے آتشزدگی کے واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی و تعزیت کا  اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل مظفرگڑھ کے علاقے پیرجہانیاں میں گھر میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث گھر میں موجود ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کے دورہ چین کی تاریخ سامنے آگئی
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا
فیض آباد دھرنا فیصلے پرعمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا، چیف جسٹس
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، وفاقی وزراء
Advertisement
Next Article
Exit mobile version