Advertisement

شوکت ترین کے بعد وزیر اعظم کے مشیروں کی تعداد 4 ہوگئی

شوکت ترین

وزیر اعظم عمران خان کے مشیروں کی تعداد بڑھ کر 4 ہوگئی ہے۔

 کابینہ ڈویژن کے مطابق  شوکت ترین وزیر اعظم کے مشیرخزانہ و ریونیو بن گئے ہیں، شوکت ترین کے بعد وزیر اعظم کے مشیروں کی تعداد بڑھ کر 4 ہوگئی۔

ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم بیک وقت 5 مشیر رکھ سکتے ہیں، ایک مزید مشیر تعیناتی کی گنجائش موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق شوکت ترین بطور مشیر کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی نہیں کرسکیں گے۔

یاد رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشیر و معاونین کی کابینہ کمیٹیوں کی رکنیت کے حوالے سے فیصلہ دیا تھا، ہائی کورٹ نے مشیر و معاونین کو کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی یا رکنیت غیر قانونی قرار دے رکھی ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق شوکت ترین بطور وفاقی وزیر کابینہ کی 3 کمیٹیوں کے چیئرمین تھے،بطور وفاقی وزیر شوکت ترین ای سی سی کے چیئرمین تھے، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی اداروں کے بھی چیئرمین تھے۔

اس کے علاوہ بطور وفاقی وزیر شوکت ترین قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے بھی چیئرمین تھے۔

واضح رہےکہ حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ اورریونیو مقرر کر دیا ہے۔

جاری کر دہ نوٹی فکیشن کے مطابق شوکت ترین اب وزیراعظم کے مشیر برائے فنانس اینڈ ریونیو ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سینیٹر بننے تک شوکت ترین مشیر خزانہ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیاہے۔

Advertisement

 ذرائع کے مطابق شوکت ترین کی بطور وزیر مدت 16 اکتوبر کو ختم ہوچکی ہے۔

 شوکت ترین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ اس سے قبل شوکت ترین وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے پر کام کر رہے تھے تاہم ان کی قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہوئے بغیر وفاقی وزیر بنائے جانے کی مدت ہفتے کے روز ختم ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔

 وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اپنے دورہ امریکہ کے دوسرے مرحلے میں نیو یارک پہنچ گئے ہیں۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں،انشاءاللہ کامیاب ہوں گے ،قوم کو ناامید نہیں ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین اس وقت امریکہ کے سرکاری دورہ پر ہیں اورگورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔

اس موقع پر قونصل جنرل نیویارک نے وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کا استقبال کیا۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ بینکس ہمیشہ ڈومور کا ہی مطالبہ کرتا ہے، ماضی میں ہماری برآمدات اتنی اچھی نہیں رہیں۔ مہنگائی کم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، معیشت میں بہتری آ رہی ہے تاہم تھوڑا وقت درکار ہے۔

Advertisement

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سےملاقات کافی مفیدرہی، قوم کو ناامید نہیں ہونا چاہیے۔

گزشتہ روز وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے آئی ایم ایف سےمذاکرات کی ناکامی کی خبروں تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ خبروں میں صداقت نہیں، جمعہ کو مذاکرات جہاں پر تھے ، وہیں سے پیر سے دوبارہ آغاز ہوگا، مذاکرات بلاتعطل پیرسےدوبارہ شروع ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version