Advertisement

سربراہ پی ڈی ایم کی معروف شاعر سید سلمان گیلانی کے گھر آمد

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے وفد کے ہمراہ معروف شاعر سید سلمان گیلانی کے گھر آمد کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے سید سلمان گیلانی کی عیادت اور صحت یابی کے لیے دعا کی۔

 معاون خصوصی بلال میر، حافظ عبد الرحمن، حافظ زین العابدین وفد میں شامل ہیں، قاضی عبد الودود، مولانا بلال، حافظ غضنفرعزیز بھی سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان ہفتے کے روز شہباز شریف کی بھی عیادت کریں گے جس میں دونوں رہنماء 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے اس سے قبل سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے وفاق المدارس العربیہ کے زیرِ اہتمام خدمات مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام علوم کا مأخذ قرآن ہے، اسلام میں قومیت کی بنیاد پر تعصب کی کوئی گنجائش نہیں ہے، تعلیمی اداروں میں جنسی تعلیم فحاشی اور بے حیائی کا ذریعہ ہے۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ شدت اور انتہاء پسندی نامناسب اور اعتدال مطلوب ہے، عبدیت اور عبادت خلافت کی پہلی شرط ہے، دینی مدارس میں تعلیم کے ساتھ عملی زندگی کی بہترین تربیت کی جاتی ہے، موجودہ حکومت کا ایجنڈا ہی دینداری کو کچلنا ہے،”آئین“ ریاست اور عوام کے درمیان میثاق ملی ہے۔

   سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مفتی محمود کے نزدیک ووٹ کی حیثیت ”بیعت“ کی ہے، جب ہم ووٹ کو”بیعت“ سمجھتے ہیں تو اس میں دھاندلی کسی بھی طرح برداشت نہیں کی جاسکتی، وفاق المدارس العربیہ اور جے یو آئی کے درمیان تعاون کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، معیت علماء اسلام مدارس اور مذہبی طبقہ کی قوت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
والد کی موت کے بعد دنیتھ ویلالاگے دوبارہ سری لنکن اسکواڈ میں شامل
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی
دیگر عرب ممالک بھی پاک سعودیہ معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version