Advertisement

نیب حکام اب جھوٹ پھیلا کر دوسروں کو بدنام کر رہے ہیں، سلیم مانڈوی والا

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہونے سے بھاگنے والے نیب حکام اب جھوٹ پھیلا کر دوسروں کو بدنام کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب کو میرے خلاف کچھ حاصل نہیں ہوا تو اب جھوٹی خبریں پھیلاکر میرا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کو ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی شخصیات کی پگڑیاں اچھالنے کا لائسنس کس نے دے رکھا ہے ، نیب خود کو پارلیمان سے بالاتر سمجھنا اور جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلانا بند کرے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب نے میڈیا کو خبریں جاری کی ہیں کہ سلیم مانڈوی والا نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی ہے ، درخواست کیس میں نامزد دیگر شخصیات کے وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی ہے ، نیب عدالت نے میری حاضری سے مستقل استثنیٰ دینے کی درخواست پہلے ہی منظور کر رکھی ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب کا اس طرح کا جواب گمراہ کن حقائق کے منافی اور توہین عدالت ہے ، احتساب عدالت نیب کی جانب سے کیے جانے والے میڈیا ٹرائل اور پروپیگنڈے کا نوٹس لے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version