Advertisement

قیام پاکستان کے خواب کی تعبیر کی طرح جموں وکشمیر کی آزادی کا خواب بھی سچ ہوکررہے گا، شہبازشریف

شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان کے خواب کی تعبیر کی طرح جموں وکشمیر کی آزادی کا خواب بھی سچ ہوکررہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بھارت کے خلاف یوم سیاہ پر مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947کو عالمی قانون اور اصولوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بھارت نے جموں وکشمیر پر ناجائز قبضہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ دن آج بھی عالمی ضمیر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لئے کھلا چیلنج ہے، 5 اگست 2019 کو بھارت نے دراصل 27 اکتوبر 1947 کے سیاہ دن کی تاریخ کو ایک بار پھر دوہرایا، بھارتی غیرقانونی اقدامات عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی ساکھ مجروح کرنے کا باعث ہے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ بھارت کو جوابدہی کے کٹہرے میں کھڑا کیے بغیر اقوام متحدہ اور اس کا منشور مظلوم اور قابض افواج کا شکار عوام کے نزدیک محض ایک سنگین مذاق تصور ہوگا، بھارت کی جموں وکشمیر کی عوام پر ظلم وبربریت اور نسل کشی نے ہٹلر کے مظالم کی سیاہ تاریخ زندہ کردی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ  اہل جموں وکشمیر کی جراتوں کو سلام ہے جن کے پایہ استقلال کو کوئی بھارتی ظلم متزلزل نہیں کرسکا، دنیا کی تاریخ میں حریت کا یہ منفرد باب اہل جموں وکشمیر نے اپنی عظیم قربانیوں سے رقم کیا ہے، آج کے دن ہر پاکستانی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

Advertisement

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مزید کہا کہ  پاکستان کا عہد ہے کہ کشمیریوں کے حق آزادی کے حصول تک ان کی منصفانہ جدوجہد کا بھرپور ساتھ دیتے رہیں گے، آج کے دن کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کے حصول کے لئے اپنی جان بھی قربان کردی، کشمیری قیادت کو بھی سلام ہے کہ انہوں نے قیدوبند کی ہر صعوبت برداشت کی لیکن آزادی کا پرچم سربلند رکھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری
شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے باہر
بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین کی ناراضی برقرار
لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات عطا کرنےکی تقریبات
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version