Advertisement

حضور ﷺ کی اطاعت دنیا و آخرت میں ہماری نجات کا باعث ہے، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کی اطاعت دنیا و آخرت میں ہماری نجات کا باعث ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید میلادالنبی ﷺ  پرپوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دیتا ہوں ، اپنے قول و فعل سے دنیا کو دکھانا ہے کہ ہم ایک عظیم پیغمبرکے امتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کی حیات طیبہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کی سیرت و کردار کی تعمیر اور اخلاق و اعمال کی درستگی کیلئے عمدہ مثال ہے ، سنت نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں تبدیلی لاناہوگی۔

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے انسانوں کو انسانیت کا احترام اور مساوات و انصاف کا درس دیا ، نبی کریم ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

 اس سے قبل گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کی زیرصدارت زیتون اور بیری کی کاشت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا تھا جس میں زیتون اور بیری کی کاشت کوفروغ دینے سے متعلق اموروتجاویز پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

اجلاس میں گورنر نے محکمہ جنگلات اور زراعت کو زیتون کی کاشت کیلئے ضلعی سطح پردرست وتحقیق شدہ ڈیٹا فراہم کرنے جبکہ سرکاری وپرائیویٹ نرسریز سے زیتون کی کاشت کیلئے نرسری اورقلم کاری کیلئے مطلوبہ درست تعداد کی فراہمی کی بھی ہدایت دی تھی۔

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت دی تھی کہ زیتون اور بیری کی کاشت کیلئے ہر ضلع سے موزوں میسربنجرزمین کی حقیقی تعداد فراہم کی جائے۔

اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا نے کہا تھا کہ زیتون اور بیری کی کاشت عوامی مفاد کامنصوبہ ہے جس میں کوتاہی کی گنجائش نہیں۔

شاہ فرمان نے یہ بھی کہا تھا کہ موزوں اراضی کے مطابق زیتون کی نرسری لگانے اورقلم کاری کیلئے موثرحکمت عملی ترتیب دی جاسکتی ہے جبکہ زیتون کی نرسری اورقلم کاری زیادہ مقدارمیں درکارہے تاکہ کاشت وسیع رقبہ پرکی جاسکے۔

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے مزید کہا تھا کہ صوبہ کی زمین زیتون اور بیری کی کاشت کیلئے انتہائی زرخیز ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق صوبہ میں 26 کروڑ زیتون کے پودے لگوائے جاسکتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version